اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو حسین نواز کے بیٹے زکریا حسین نواز کے ہمراہ گزشتہ روز لندن پولیس نے حراست میں لے لیا تھا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنید صفدر پر تحریک انصاف کے کارکنوں سے جھگڑا کرنے اور مکامارنے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ جنید صفدر نے بعد ازاں تفصیلات بتائیں اور کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے انھیں غلیظ گالیاں دیں اور قطری کا بچہ کہا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنید صفدر کو لڑائی جھگڑے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے ” کتیا کا بچہ ” کہا تھا ۔