اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر بورے والا میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا میں مسلم لیگ (ن) کے چئیرمین یونین کونسل 41نثار ولیکا کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ چیئرمین نثار ولیکا گائوں میں
جنازہ پڑھ کر آرہے تھے کہ گائوں سے باہر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نثار ولیکا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔