کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدر محمد یونس کاسی نے پارٹی کی جانب سے حلقہ پی بی24 پر پارٹی کے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے کی بناء پر اپنے 800 ساتھیوں سمیت پارٹی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا یہ بات انہوںنے جمعرات کو اپنے دیگر ساتھیوں سمیت خدائے دوست ، سمین
سمالانی، حاجی علی محمد، حاجی عبدالسلام سمیت کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر کہلا تی تھی لیکن 2018 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی24 سے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا اس وجہ سے میں نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدر کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے کیونکہ قیادت نے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کو نظرانداز کیا تھا اور انہوں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اس لئے ہم مستعفی ہو گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا ہے کہ آئندہ کا لائحہ عمل ہم اپنے ساتھیوں معتبرین کی مشاورت سے کرینگے تاکہ علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر سکے