اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی منظر عام پرآنے والی کتاب میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ ایک جگہ ریحام خان لکھتی ہیں جنرل (ر)حمید گل کے تھنک ٹینک کےلئے کام کرنے والا ایک شخص میرے پاس ایک سٹوری لے کر آیا ۔ اس سٹوری کو صحافی عمر چیمہ نے بھی
ٹویٹ کیا تھا ۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان نے ایک 21سالہ لڑکی کو حاملہ کر دیا تھا ۔ ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ یہ خبر بالکل درست تھی تاہم عمران خان نے اسے ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسے بے بنیاد الزام قرار دے دیا تھا ۔ انھوںنے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے فون پر اس لڑکی کو دھمکی دی کہ وہ فوری طور پراسقاط حمل کروا دے ۔ ریحام کا کہنا ہے کہ اس شخص نے مجھے کہا کہ میں یہ خبر اپنے چینل پر چلوا دوں تاہم میں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ میں کوئی ٹیبولائزڈ صحافی نہیں ہوں جو سیاستدانوں کے بیڈ رومز کے حوالے سے خبریں چلاتی پھروں ۔