اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی پاکستان آمد کے موقع پر ان کے استقبال کو روکنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ کو کئی مقامات پر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب دو کی ٹیمیں اسلام آباد جبکہ دو ٹیمیں لاہور کے ائیر پورٹ پر تعینات ہوں گی ۔
چئیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب ٹیموں کو عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔پی ٹی اے کو لاہور کے کئی علاقوں میں موبائل سروس بند کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کینٹ ، ہڈیا ر اور اندرون لاہور کئی علاقوں میں موبائل فون سروس بند کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں اسی طرح لاہور کے رنگ روڈ کو بھی بند رکھنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں جبکہ گوجرانوالہ سے لاہور روانہ ہونے والے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں نیب کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کو گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا ۔