Tuesday November 11, 2025

پاکستانی وفد کی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے خصوصی ملاقات

ریاض (نیوزڈیسک) ریاض میں وزارت دفاع کے وفد کی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن کی قیادت میں دفاعی وفد سعودی عرب پہنچا ہے۔ سعودی عرب پہنچنے کے بعد پاکستانی وفد نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف ، نائب وزیردفاع سے ملاقاتیں کی ہیں۔ پاکستانی وفد اور سعودی اعلی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ

دفاعی تعلقات اورتعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں پاکستانی وفد نے اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ۔ اس دوران پاکستانی وفد نے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ اور سابق پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی خصوصی ملاقات کی۔ اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران پاکستانی وفد کو اسلامی فوج اتحاد کے مستقبل اورلائحہ عمل سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔