اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے معاملے میں پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری ، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور ، اور دیگر تمام فریقین کو 19جولائی کو ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دے ڈالا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی اکائونٹس کے ذریعے اربوں روپے کی بیرون ملک منتقلی کے معاملے پر سابق
صدر آصف علی زرداری ،، فریال تالپور ، ملک ریاض کے داماد زین ملک ، چئیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال ، چئیرمین ایف بی آر اور آئی جی سندھ کو سپریم کورٹ طلب کر لیا گیا ۔









