Tuesday November 11, 2025

خادم رضوی کے دھرنے کےلئے نوازشریف کے گھر سے کھانا آتا رہا یہ کھانا کون بھجواتا رہا، نام جان کر آپ بھی چونک اٹھیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گزشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی روشنی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم کیپٹن (ر)صفدر نے گرفتار ہونے سے قبل بیان دے ڈالا کہ وہ ناموس رسالت ؐ کی خاطر گرفتاری دے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا تھا کہ خادم حسین رضوی کے فیض آباد دھرنے میں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرصفدر کھانا اور چیزیں پہنچاتے رہے۔ امجد شعیب کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر اب جو ناموس رسالتؐ کے حوالے سے باتیں کر رہا ہے اس کا ناموس رسالتؐ سے کوئی تعلق نہیں۔

خادم حسین رضوی نے اسلام آباد میں جو دھرنا دیا تھا اس میں بھی اطلاع تھی کہ یہ وہاں کھانا اور چیزیں ڈیلیور کرتے رہے ہیں جو کہ ان کی ذاتی سوچ ہو گی لیکن ان کی پارٹی نے بارہا ان کے ان بیانات اور خبروں پر ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ امجد شعیب کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کا ناموس رسالتؐ سے کوئی تعلق نہیں اور میں حیران ہوں کہ ایک شخس جو کرپشن چارجز میں گرفتار ہوا ہے وہ شرمندہ ہونے کے بجائے ناموس رسالتؐ کے حوالے سے باتیں کر رہا ہے۔ یہ تووہی شیطانیت ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ مارا ڈاکہ ہے لیکن اس کا نام نہیں لینا اور باقی تمام باتیں کرنی ہیں ، یہی حال کیپٹن (ر) صفدر کا بھی ہےکہ کرپشن کیس میں سزا ہونے کے بعد شرمندہ ہونے کی بجائے ناموس رسالتﷺ پر گرفتار ہونے کا ڈھونگ شروع کر دیا ہے۔