Thursday September 18, 2025

“لوٹے کے بہت سے فائدے ہیں، یہ بڑے کام کی چیز ہے” پیپلزپارٹی سے پی ٹی آئی میں جانے والے ایک رہنما نے حلقے کا رخ کیا تو لوگوں نے ” لوٹا لوٹا ” کے نعرے لگانا شروع کردیے، اس پر انھوںنے کیا کہہ ڈالا جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان کی ایک بہت بڑی تعداد شریک ہوچکی ہے۔ الیکٹیبلز اکٹھے کرنے کی دلیل میں عمران خان نے جن شخصیات کو اپنی پارٹی میں لیا ہے اس کے بعد خود تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں اور رہنمائوں نے بھی ناپسندیدگی کااظہار کیا ہے ۔ مخالف سیاسی جماعتیں تو خیر پہلے ہی اسی بنا پر تحریک انصاف کولوٹوں کی جماعت کا نام دینا شروع ہو گئی ہیں۔ خود پی ٹی آئی کارکن بھی ایسے رہنمائوں کا استقبال کچھ اسی قسم کے کلمات سے کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والے نور عالم خان کے ساتھ بھی ایسا ہوا ۔ آج جب وہ اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے

سلسلے میں گئے تو انھیں دیکھتے ہی لوگوں نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگانا شروع کر دیے ۔ جس پر نور عالم خان نے ماحول کو خوشگوار بنانے اور لوگوں کا موڈ ٹھیک کرنے کی بجائے انھیں لوٹے کی اہمیت کے بارے میں بتانا شروع کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ لوٹا تو پیدائش کے وقت نہلانے کے کام آتا ہے،مردے کو غسل بھی لوٹے ہی سے دیا جاتاہے۔اسل لئے اس لوٹے کی قدر کرو۔، لوگوں اسے حقیر مت سمجھو ۔