اوچ شریف (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اچ شریف کے دربار میں حاضری سے روک دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کرنے کے سلسلے میں اوچ شریف دربار جانا چاہتےتھے تاہم انھیں سکیورٹی خدشات کی بنا پر دربار میں داخل ہونےسے روک دیا گیا۔ جلسہ گاہ ،سٹیج اورملحقہ باؤنڈری کی سیکیورٹی سندھ پولیس نے سنبھال لی ۔پنجاب پولیس کو صرف پنڈال تک محدود کردیا گیا ۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے قافلے کو اوچ شریف جانے
سے روک دیا گیا۔ پنجاب پولیس نے بلاول بھٹو کے قافلے کو چوک اعظم پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روکا گیا ۔بلاول بھٹو نے آج اوچ شریف میں جلسے سے خطاب کرنا تھا ۔شیری رحمان نے کہا کہ انتخابی مہم چلانا ہر امیدوار کا حق ہے ۔