Thursday November 28, 2024

” ان کی طرف سے آئے ایک آدمی نے بند کمرے میں مجھ سے ملاقات کی اور مجھے کہا” مولانا فضل الرحمان نے ٹی وی پروگرام کے دوران ایسی بات کہہ ڈالی کہ خاتون اینکر ڈر گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مجھ سے ایک شخص نے بند کمرے میں ملاقات کرکے کچھ باتیں کہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بند کمرے میں ایک شخص نے مجھ سے ملاقات کر کے کہاکہ فضل الرحمان تم تین سال سے کچھ باتیں کررہے ہو اور ہم نوٹ کر رہے ہیں ۔ تم یہ کہتے ہو کہ یہ یہودی لابی کے ایجنٹ ہیں۔یہ مغربی تہذیب کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔ تم یہی دو باتیں کہتے ہو۔

ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ تمھاری دونوں باتیں بالکل ٹھیک ہیں۔ ٹی وی پروگرام کے دوران فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی میڈیا کو جانتاہوں ۔ مجھے حیرت اور افسوس ہے کہ وہ ان لوگوں کو اتنا پروجیکٹ کیوں کررہا ہے ۔ اور میں یقین کے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ اگر انٹرنیشنل اسٹیبشلمنٹ کا پریشر نہ ہو تو میڈیا کبھی بھی ان لوگوں کو پروجیکٹ نہ کرے ۔ جس طرح میڈیا بتاتا ہے کہ اللہ کی رحمت کی بارش آرہی ہے اسی طرح میں بتارہا ہوں کہ ان کی صورت میں عذاب آ رہا ہے۔ خاتون اینکر نے کہا کہ آپ کی باتیں خوفناک ہیں۔ جس پر فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں یہ خوفناک باتیں 10سال سے کہہ رہا ہوں۔

FOLLOW US