لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار طلعت حسین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا ووٹر اب تذبذب کا شکار ہو گیا ہے کہ وہ ووٹ کس کو دے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے طلعت حسین کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ منگل یا بدھ کے روز واپس آجائیں گے ۔ طلعت حسین کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ متوقع تھا لیکن کئی لوگ ابھی بھی تقسیم ہیں کہ سزاہوئی یا نہیں۔ انھوںنے
کہا عدالت کا 100صفحات پر محیط فیصلہ تفصیل سے پڑھا جائے گا تو ہر روز کوئی نئی چیز ہمارے سامنے آئے گی ۔ طلعت حسین نے مزید کہا کہ نوازشریف کا ووٹرز پر اثر و رسوخ ان کی ملک واپسی کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔