Thursday November 28, 2024

کیا نوازشریف کی برطانوی جائیداد واقعی ضبط ہوجائے گی معروف قانون دان نے انتہائی اہم بیان دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ملکی قانون دان فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ نیب عدالت کا فیصلہ اہم آئینی ضرورت تھا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اور کچھ لوگ اس فیصلے پر کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں کہ یہ فیصلہ ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کےلئے دیا گیا ہے تاہم اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ۔انھوںنے کہا کہ نیب کے قانون کے مطابق پاکستان میں ان کے اثاثے ضبط ہوگئے تاہم یہ قانون برطانیہ میں لاگونہیں ہوتا ۔ اس لئے حکومت کو برطانیہ میں باقاعدہ قانونی چارہ جوئی کرنا پڑیگی اور اس حوالے نواز شریف بھی وہاں بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے ۔ انہوں نے کہا جس شخص

نے دنیا میں کوئی جرم کیا ہوتو اس کیلئے یوکے میں مجسٹریٹ اس کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے لیکن یہ سارا کچھ اب وفاقی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح اس عمل کے لئے پیش رفت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف پہلی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ جائے گی جو ان کاوکیل بھی کر سکتا ہے لیکن یہ حکم اس وقت تک معطل نہیں ہو سکتا جب تک وہ خود عدالت میں موجود نہ ہوں۔

FOLLOW US