کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو ایف آئی نے حراست میں لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شریک چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو 35ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی نے 3 بینکوں کے 29 جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی، مذکورہ 29 اکاؤنٹس سے رقم کا لین دین اومنی گروپ کے ملازمین کرتے تھے، اومنی گروپ کے مالک انور مجید
.ہیں جو بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں، انور مجید ، حسین لوائی اور اومنی گروپ کے دیگر ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کا مسودہ تیار کرلیا گیا اور آئندہ چند گھنٹوں میں منی لانڈرنگ الزامات کے تحت ان سب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔