Thursday September 18, 2025

نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی ۔۔کس تاریخ کو واپس آرہے ہیں ؟؟؟ کس ائیرپورٹ پر اتریں گے ؟؟؟دھماکے دار اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اور انکی صاحبزادی نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف اتوار کے روز پاکستان پہنچیں گے اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گے جہاں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت اور کارکنان ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔