اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے اہم لیڈر کو الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔ پی پی 120سے پی ٹی آئی رہنما چودھری رمضان کو کو الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا ہے۔ دوہری شہریت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چودھری رمضان نے ووٹروں اور پاکستان کو دھوکا دیاہےاور جھوٹا بیان حلف جمع کروایا۔ عدالت نے قرار دیا ہےکہ چودھری رمضان نے
جس روز کاغذات نامزدگی جمع کروائے اس روز ان کی برطانوی شہریت ختم نہیں ہوئی تھی۔عدالت نے چودھری رمضان کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔وہدری رمضان پی پی 120ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے۔ ریٹرننگ آفیسر اور ٹریبونل اور ہائیکورٹ کی جانب سے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی تھی۔