ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنسی تعلقات قائم کرنے کے دوران ایک عاشق نے اپنی محبوبہ کو غیر ارادی طور پر قتل کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل سے تعلق رکھنے والا 23سالہ اوریرون یکو اپنی گرل فرینڈ کو بھارت کی سیر کرانے ساتھ لایا جہاں دونوں ممبئی کے ایک ہوٹل میں مقیم ہو ئے ۔ ایک کمرے میں دونوں ہم بستری کررہے تھے کہ اوریرون نے غیر دانستہ طور پر اپنی محبوبہ کی گردن پر دبائو ڈال دیا جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔ بھارتی
میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم فرانزک لیب کی رپورٹ کے مطابق گردن پر ڈالا جانے والا دبائو غیرارادی تھا۔