کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کا کہنا ہے کہ ہمارے دھرنے سے کم از کم ایک وزیر کو تو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ اس کی داد تو ہمیں دی جائے ۔ ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم داتا صاحب جا کر بیٹھ گئے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ خادم رضوی کاکہنا تھا کہ میرے خیمے میں ایک ہی شخص آیا تھا اور مجھ سے بات کرتے ہوئے وہ کانپ رہا تھا ۔ میں اس کا نام نہیں لیتا وہ بڑے عہدے پر فائز ہے ۔ جھک کرآیا تھا ۔ میں نے اسے کہا کہ آپ
سکھ کی تعزیت پر گئے تھے ممتاز قادری کے جنازے پر کیوں نہیں آئے ۔ آپ نے ہمارے لوگوں پر گولیاں اور شیل برسائے اور ہم آپ کی بات مان لیں یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ علامہ خادم رضوی نے کہا کہ مجھے ایٹم بم لادیں میں آج ہی ہالینڈ کو اڑادوں گا