Thursday September 18, 2025

اگر نوازشریف وطن واپس نہ آئے تو مسلم لیگ ( ن )کو کون سا بھاری نقصا ن پہنچے گا سیاسی تجزیہ کاروں نے اپنی رائے دے ڈالی

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جولائی کو سنایا جارہا ہے ۔ تاہم سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اس وقت اپنی اہلیہ کی عیادت کےلئے لندن میں موجود ہیں ۔ سیاسی مبصرین نے بتایاہے کہ الیکشن کےلئے تما م سیاسی جماعتیں پوری طرح متحرک ہو کر میدان عمل میں آچکی ہیں۔ تاہم نوازشریف کا فیصلے کے وقت وطن واپس آکر عدالت پیش ہونا یا نہ ہونا مسلم لیگ (ن) کی الیکشن مہم پر براہ راست اثر انداز ہو گا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ اگر نوازشریف عدالت پیش ہو کر گرفتار ہونے کے بعد جیل چلے گئے تو انھیں ووٹروں کی ہمدردی حاصل ہو جائے گی ۔ تاہم ان کے

عدالت پیش نہ ہونے کی صورت میں مسلم لیگ (ن)کے ووٹ بینک پر اس کا انتہائی منفی اثر پڑے گا کیونکہ تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتیں عوام کو الیکشن مہم کے دوران یہ معاملہ بارہا باور کروائیں گی ۔