Thursday September 18, 2025

نیب عدالت تو 6جولائی کو فیصلہ سنا نے والی ہے لیکن نوازشریف نے بچنے کےلئے کون سے آپشن کھلے رکھے ہیں سیاسی و قانونی ماہرین نے حیران کن تجزیے پیش کر ڈالے

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جولائی کو سنایا جارہا ہے ۔ تاہم سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اس وقت اپنی اہلیہ کی عیادت کےلئے لندن میں موجود ہیں ۔ سیاسی مبصرین نے بتایاہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے فیصلہ سنائے جانے کے وقت وطن واپسی کے کوئی امکانات نہیں ہیں ۔ بتایاجارہا ہے کہ نیب عدالت صرف کیپٹن (ر)صفدر کے پیش ہونے کی صورت میں بھی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناسکتی ہے ۔ اور سزا پر عمل درآمد ملزمان کی واپسی پر شروع ہو سکتا ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر نوازشریف ، مریم نوازاور کیپٹن (ر)صفدر کو

اس کیس میں بری کر دیا گیا تو نوازشریف اور ان کی صاحبزادی 9 جولائی کوپاکستان واپس آجائیں گے ۔ تاہم سزا ہونے کی صورت میں نوازشریف اور مریم نواز کی واپسی الیکشن سے صرف دس روز قبل ہی ہوسکتی ہے۔ قانون ماہرین کا کہنا ہے کہ نوازشریف سزا سنائے جانے کی صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ذریعے حکم امتناعی حاصل کرکے سزا کو رکوا بھی سکتے ہیں۔