ناروال (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے گڑھ پنجاب کو ہر الیکشن میں ہی بہت زیادہ اہمیت حاصل ہوتی ہے ۔ قومی اسمبلی کی ساٹھ فیصد نشستوں کے حامل صوبے میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت کو مرکزمیں حکومت سازی کےلئے برتری حاصل ہوجاتی ہے ۔ اس لئے سیاسی پنڈت الیکشن سے قبل ہی ا س صوبے پر خاص نظریں گاڑھے ہوئے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 78میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق آمنے سامنے ہوں گے ۔اس بارے
میں کیے گئے سروے کے نتائج کے مطابق ابرارالحق کو اپنے حریف امیدوار پربرتری حاصل ہے۔ گوکہ کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے تاہم تحریک انصاف حلقہ این اے 78میں مسلم لیگ (ن) کو اپ سیٹ شکست دے سکتی ہے۔