Thursday September 18, 2025

“نوازشریف کی کا بینہ میں کرپٹ ترین وزیر چودھری نثار تھا، ڈی ایچ اے میں تین پلاٹوں کو نام کروانے کے پیسے کس سے لیے آج بھی ان کی الیکشن مہم کون چلا رہا ہے میں جانتا ہوں” سابق وزیرداخلہ کے خلاف زبان کھول دی گئی ، دھماکے دار انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ این اے 59اور 63 میں چودھری نثار کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور خان کہتے ہیں کہ چودھری نثار تھانہ کچہری اور پٹواری کی سیاست کی بدولت شہرت رکھتے ہیں۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کسی بھی ٹی وی چینل پر آکر مجھ سے مناظرہ کر لیں ۔ میں ان کی حقیقت کھول کر سامنے لانے کو تیار ہوں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ چودھری نثار

کے پاس 100جرائم پیشہ عناصر کا ایک گروہ ہے جن پر سنگین نوعیت کے مقدمات قائم ہیں ۔ میرامطالبہ ہے کہ ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے ۔ غلام سرور خان نے مزید کہا ہے کہ چودھری نثار نے ڈی ایچ اے میں تین پلاٹ اپنے نام پر منتقل کروائے ،وہ بتائیں کہ ان کی رقم کس نے ادا کی۔ وہ الیکشن مہم بھی ریاستی طاقت ، پٹواریوں اور تحصیل داروں کے بل بوتے پر چلا رہے ہیں۔غلام سرور خان کا کہناتھا کہ نوازشریف کی کابینہ میںکرپٹ ترین وزیر چودھری نثار ہی تھا۔