اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کر لیا گیا اور نیب عدالت یہ فیصلہ 6جولائی کو سنائے گی ۔ تاہم سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے دو روز قبل ہی اس فیصلے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا ہےکہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ تو آسمانوں پر لکھا جا چکا ہے ۔ انھوںنے کہا کہ اس کیس میں نوازشریف سزا سے نہیں بچ سکتے
اور انھیں 14سال قید اور جرمانے کی سزا متوقع ہے۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کا کیس مختلف ہے اس لئے ممکنہ طور پر مریم نواز کو کچھ ریلیف مل جائے گا لیکن نوازشریف سزا سے نہیں بچ سکتے۔انھوںنے مزید کہا کہ شہبازشریف اپنے بھائی کانعم البدل کبھی بھی نہیں ہوسکتے ۔ ان کا چورن صرف اپنی پارٹی میں بکتا ہے ۔ ان کا اپنا ووٹر بھی انھیں نہیں مانتا۔