جڑانوالہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )تفصیلات کے مطا بق گزشتہ ر و ز پی ٹی آئی نے یو سی چیئر مین پیپلز پا رٹی سمیت دو بڑی وکٹیں گرا دیں ہیں یو سی 36چیئر مین چو ہدری اشرف سا ہی نے اپنے سا تھیو ں سمیت حلقہ این اے 102میں پی ٹی آ ئی کے امید وا رملک نوا ب شیر وسیر پینل کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا کہ عوام انتخا با ت میں پی ٹی آ ئی پینل کوبھا ری اکثریت سے کا میا ب کر وائیں گے جبکہ پیپلز پا رٹی کے مر کزی راہنما را نا عقیل نے اپنے ساتھیوں سےپی ٹی آ ئی امید وا ر حلقہ پی پی100چو ہد ری ظہیر الدین کی بھر پو ر حما یت کا اعلا ن کر تے ہو ئے شمو لیت اختیا ر کر لی ہے۔
پیپلزپا رٹی کی دو بڑی وکٹیں گر نے سے حلقہ این اے 102کی سیا ست یکسر تبدیل ہو چکی ہے اور ملک نوا ب شیر وسیر کی پو زیشن مزید مضبو ط ہو گئی ہے۔ ملک نوا ب شیر وسیر نے بتایا کہ 25جو لا ئی کو مخا لفین کو عوام کے ووٹو ں کی طا قت سے عبرتناک شکست سے دو چا ر کریں گے۔ اور ان کی ضما نتیں ضبط ہو جا ئینگی ۔