Wednesday October 23, 2024

نوازشریف کو الطاف حسین قرار دے دیا گیا الیکشن کے دوران ہی کون سا گھنائونا منصوبہ بنا لیا گیا ہے سینئرملکی سیاستدان کے انکشافات نے ہر ایک کو حیران کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف اس وقت اپنے آپ کو بچانے کیلئے ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں، وہ الیکشن کو مشکوک بنا کر سارا ملبہ فوج پر ڈالنا چاہتے ہیں، آئی ایس آئی پر جھوٹا الزام لگانا بھی اسی سازش کی کڑی ہے، اقبال سراج کی واضح تردید کے باوجود نوازشریف لندن میں بیٹھ کر بار بار اس الزام کو دہرا رہے ہیں۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بدقسمتی ہےکہ نوازشریف بھی الطاف حسین کی ڈگر پر چل رہے ہیں لیکن میں ان کو متنبہ

کر دوں کہ وہ الطاف حسین کا انجام بھی ذہن میں رکھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا اگرچہ پاک فوج الیکشن کمیشن کی درخواست پر انتخابی عمل کی نگرانی کر رہی ہے لیکن ضلعی سطح پر الیکشن مشینری میں موجود نوازشریف اور شہبازشریف کے کل پرزوں کو نکالے بغیر الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانا مشکل ہو گا، نوازشریف اور ہمنوا ابھی سے دھاندلی کا الزام فوج پر لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس کی پیش بندی ضروری ہے۔

FOLLOW US