Thursday November 28, 2024

” نوازشریف کے خلاف غیر مناسب الفاظ کیوں کہے” چودھری نثار کا ایسا رد عمل جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جانا نہایت افسوس ناک اور قابل مذمت امر ہے جو کہ صحافتی اقدار کے صریحا منافی عمل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مذکورہ چینل کی جانب سے تقریر کے مختلف جملوں کو توڑ مروڑ کر غیر ضروری طور پر میاں نواز شریف سے منسوب کیا جانا بھی نہایت افسوس ناک امر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ٹیکسلا میں کی جانے والی تقریر کا ایک ایک لفظ ریکارڈ پر ہے اور اس تقریر کا سیاق و سباق اور اسکے مندرجات حلقے کی سیاست سے متعلق تھے۔ چوہدری نثار علی خان نے آج تک میاں نواز شریف سمیت کسی بھی سیاسی رہنما اور شخصیت کے لیے کبھی نازیبا الفاظ استعمال نہیں کیے۔

FOLLOW US