Thursday September 18, 2025

بھارتی، اسرائیلی، افغان خفیہ ایجنسیوں کی جانب پاکستان کے عام انتخابات میں گڑبڑ پھیلانے کا منصوبہ بے نقاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) را، موساد، این ڈی ایس ،سی آئی اے کا انتخابات میں گڑ بڑ پھیلانے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم،،ایم کیو ایم لندن اور کالعدم تنظیموں کے ذریعے سے فسادات پھیلائے جانے تھے۔۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں فسادات پھیلانے کے لیے را، موساد، این ڈی ایس ،سی آی اے نے باقاعدہ منصوبہ بندی بنا رکھی تھی۔ جس کے تحت پاکستان کے اندر مذہبی اور سیاسی لیڈروں کانشانہ بنایا جانا تھا۔اور جلسے جلوسوں میں ٹارگٹ کلنگ کی جانی تھی۔

اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے درمیان لڑائی جگھڑے کروانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا تھا۔اس مقصد کے لیے سندھ کے اندر ایم کیو ایم لندن جب کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے اندر منظورپشتین گروپ سے فسادات برپا کروانے تھے۔ جب کہ پنجاب کے اندر اس حوالے سے کالعدم تنظیموں کو متحرک کیا گیا تھا۔اور اس تمام مقصدکے لیے فنڈنگ بھی کی گئی تھی۔را اورموساد سمیت دیگر غیر ملکی ایجنسیوں کی طرف سے 3 ارب روپے کی فنڈنگ کی گئی تھی۔تا کہ پاکستان کے اندر لا قانونیت پید کی جائے۔یاد رہے اس سے پہلے بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے بیرونی قوتوں سے رابطے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم کے رہنما غیر ملکی ایجنسیوں سے ہدایت لے رہے ہیں۔اہم ترین ملکی اداروں کی طرف سے تیار کردہ کوائف کے مطابق پی ٹی ایم کے را، موساد، سی آئی اے اور این ڈی ایس کے ساتھ ایک ماہ سے کے دوران تین سو بار رابطوں کاانکشاف ہوا ہے۔ مذکرات اور ان کے مطالبات کے لیے بلایا گیا گرینڈ جرگہ انتظار کر رہ گیا۔لیکن پشتون تحفظ مومنٹ کو کا کوئی رہنما وعدے کے باجود مذکرات کے لیے نہ پہنچا۔ مذکرات میں شامل نہ ہونے کی ایک روز قبل ہی افغانستان اور بھارتی نیوز چینلز سےخبریں چلا دی تھیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پشتون تحفظ مومنٹ کی طرف سے اداروں کے خلاف

نا زیبا الفاظ استعمال کرنے،بلوچوں کے حقوق کے نام پر سیاست کرنے اور مظلوم بن کر سامنے آنے کے بعد مختلف سایسی جماعتوں اور قبائلی رہنماؤں پر مستمل گرینڈ جرگہ تشکیل سے دیا گیا تھا۔