Saturday November 9, 2024

پاکستان کو واج لسٹ میں ڈالنے کے بعد پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،دنیا میں کس کا م کی درجہ بندی کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ؟ امریکا نے تسلیم کرتے ہوئے بڑا کام کر دیا

واشنگٹن(سی پی پی )امریکہ نے پاکستان کا نام انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے نگرانی کی فہرست سے نکال کر ان ممالک کی فہرست میں درج کردیا جنہوں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قابل ذکر اقدامات کیے ہیں۔ ا مریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کم سے کم متعین شدہ میعار پر پورا نہیں اتری تاہم وہ اس ضمن میں اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔رپورٹ میں مزید

کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں اس حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بنا پر پاکستان کا درجہ بہتر کردیا گیا اور اس کا اندراج ’ٹائیر 2‘ نامی فہرست میں کردیا گیا۔خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ خوش کن اقدام اس اعلان کے 2 دن بعد سامنے آیا جب معاشیات کی نگرانی کے ایک بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کو مبینہ طور پر چندہ جمع کرنے کی اجازت دینے پر ‘گرے لسٹ‘ کے نام سے مشہور نگرانی کی فہرست میں شامل کرلیا۔اس سلسلے میں امریکی سیکریٹری ا?ف اسٹیٹ مائیکل آر پومپیو نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جدید غلامی کی کوئی جگہ موجود نہیں، اور میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ سفارتی تعلقات اور اس ضمن میں اٹھائے گئے مزید اقدامات کے ساتھ امریکی حکومت کی کوششیں اس عالمی خطرے سے نمٹنے آئندہ آنے والے سالوں میں بھی جاری رہیں گی۔خیال رہے کہ ٹائیر 2 امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی وہ فہرست ہے جس میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو مکمل طور پر کم سے کم میعارات پرپورا نہ اترتے ہوں لیکن اس کی تعمیل کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہوں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے اس ضمن میں

زیادہ سے زیادہ متاثرہ افراد کی نشاندہی اور سیکس ٹریفکنگ کے لیے کی جانے والی تحقیقاتی کارروائیوں میں اضافہ کیا گیا۔اس حوالے سے پنجاب میں جبری مشقت کے خلاف تحقیقات، قانونی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جو انسانی اسمگلنگ کی سب سے بڑی وجہ ہے، جبکہ حکومت آزاد کشمیر نے جبری مشقت کی روک تھام کے لیے ایک قانون متعارف کروایا ہے۔ دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا اور سندھ کی جانب سے بھی خواتین کے تحفظ کے 2 اور بچوں کے تحفظ کے 3 نئے ادارے قائم کیے گئے۔اس ضمن میں وفاقی حکومت بھی انسانی اور پناہ گزینوں کی اسمگلنگ کے خلاف 2015 تا 20 کے لیے پیش کردہ نیشنل اسٹریٹیجک فریم ورک کے نفاذ کیلیے سنجیدہ کوششوں پر عمل پیرا ہے۔

FOLLOW US