Thursday September 19, 2024

’’اسلام کی کھلم کھلا توہین ‘‘ ریحام خان نے اپنیے حوالے سے کیا لکھ ڈالا ؟ شرمناک انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک تصویر پوسٹ کی ۔ اس تصویر میں ریحام خان کے چہرے پر داڑھی بھی بنی ہوئی ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ کچھ دیر قبل مجھے ایک جماعت میں شرکت کرنے کی پیشکش کی گئی، میں نے ان سے کہا کہ میں نقاب تو نہیں کر سکتی لیکن ہاں میں داڑھی ضرور رکھ سکتی ہوں۔ اور یہ داڑھی مجھ پر اچھی بھی لگ رہی ہے۔ ٹویٹر پر جاری کیے گئے دوسرے پیغام میں ریحام خان نے پی ٹی آئی

والوں کو مخاطب کیا اور کہا کہ میں اپنی کتاب کا سرورق ایڈٹ کروانے کے لیے کسی کی تلاش میں ہوں، کیا آپ لوگ میری مدد کرنا چاہتے ہیں؟ پی ٹی آئی سے سرورق ایڈٹ کرنے میں مدد کرنے کا کہنے پر ریحام خان کو ٹویٹر صارفین نے نہ بخشا اور سوشل میڈیا پر ریحام خان کا مذاق اُڑانا شروع کر دیا۔ ایک صارف نے سانپ کی تصویر لگائی اور لکھا کہ اپنی کتاب کا سرورق یہ رکھ لیں۔ ایک صارف نے ریحام خان کے ماضی کی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ مغربی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور کہا کہ اس تصویر پر حجاب لگا کر کتاب کا سرورق بنا لیں,یہ سرووق آپ کی شخصیت کی بہترین انداز میں عکاسی کرے گا۔ ایک اور صارف نے کسی عمر رسیدہ عورت کی تصویر کو فوٹو شاپ کیا اور کہا کہ کتاب کا سرورق یہ ہونا چاہئیے۔ ایک اور صارف نے تو ریحام خان کی تاریخی بے عزتی کی اور کہا کہ اپنا کور پیج تبدیل کرنے سے پہلے یہ ہے کہ آپ اپنا اندر تبدیل کریں۔ کیونکہ اندر کی گندگی نہ داڑھی سے چھپتی ہے اور نہ پردے سے۔ اپنا کور پیج تبدیل کرنے سے پہلے یہ ہے کہ آپ اپنا اندر تبدیل کریں ۔کیونکہ اندر کی گندگی نہ داڑھی سے چھپتی ہے اور نہ پردے سے ۔یاد رہے کہ ریحام خان اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تمسخرانہ پوسٹ کرتی رہتی ہیں ، قبل ازیں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی نظر سے حمزہ علی عباسی پر بنی مزاحیہ تصویر گزری تو وہ اس پر تبصرہ کیے بغیر نہیں رہ سکی تھیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ریحام خان نے مضحکہ خیز انداز میں حمزہ علی عباسی کو خوشخبری بھی سنا دی۔ ریحام

خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے کوئی نیا چہرہ ڈھونڈ لیا ہے تو کوئی بات نہیں، میں نے اپنی نئی فلم میں حمزہ علی عباسی کے لیے ایک نیا کردار لکھا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ میں ”میں ہوں نا” بھی تحریر کیا۔

FOLLOW US