سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک کہاوت ہے کہ جب تک بے وقوف دنیا میں موجود ہیں، فراڈیے بھوکے نہیں مریں گے۔ بنیادی طور پر اس کا تعلق ان لوگوں سے ہے جو کم تعلیم اور ناکافی معاشرتی شعور ہونے کی بنا پر عاملوں اور پیروں کے بھیس میں چھپے بیٹھے نوسربازوں کے ہاتھوں مال ، جان حتیٰ کہ اپنی عزتیں بھی لٹا بیٹھتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیش آیا جہاں پر ایک جعلی پیر نے سادہ لوح گھرانے کے افراد کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے محلہ رسول پورہ میں افتخاراحمد کے گھر نامعلوم جعلی پیر نے اہل خانہ کو کہا کہ میں گھر کے
حالات ،ذہنی پریشانی ،کاروبار میں بہتری کے لیے دم درودکرتا ہو ں اہل خانہ اس کے سبز باغ دکھانے سے مطمئن ہوگئے اوردم کے لیے دودھ منگوایا اور اس میں نشہ آور چیز ملا کر گھر میںموجود اہل خانہ کو پلا یا دودھ پیتے ہی گھر میں موجود تین افراد دوخواتین نذیراں بی بی ،مافیہ اورثنا ء اللہ بے ہوش ہوگئے جس کے بعد جعلی پیر گھر میں موجود طلائی زیورات نقدی لے کر فرار ہوگیا ،متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے