Thursday September 19, 2024

پاکستان کانام گرے لسٹ میں شامل کیوں کیا گیا دس ایسی نشاندہیاں کر دی گئیں جن سے پاکستانی ایک سیاستدان کو چھوڑ کر اس ملک کا سوچنا شروع کر دیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔اور مکمل گھیرائوکرنے کےلئے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے سے پہلے 15ماہ کا وقت دے دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے اعلامیہ میں پاکستان کا

نام بلیک لسٹ میں شامل نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے نظام میں اسٹریٹیجک خامیاں ہیں۔ پاکستان ہمارے معیار سے مطابقت نہیں رکھتا۔ پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ تاہم پاکستانی اعلیٰ سیاسی وفد نے خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسی لیے پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔دوسری جانب چین نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں ڈالنے کی رپورٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کا ادراک کرے تاکہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو موئثر بنایا جا سکے، پاکستان کی کوششوں کا نہ صرف چین بلکہ عالم برادری بھی معترف ہے، تمام فریقین پاکستان کی کوششوں کو سراہیں

FOLLOW US