Thursday September 19, 2024

” نواز شریف کی نااہلی کے بعد اب مسلم لیگ (ن)کا نام بھی ختم الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم کو حکم جاری کردیا

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کے نام کی قانونی حیثیت کو چیلنج کردیا گیا ہے۔ پارٹی صدارت کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی تحریک کے رہنما نیازانقلابی کی درخواست پرسابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9جولائی کو طلب کرلیا،نوٹس جاتی عمرا کے پتہ پر بھیجا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے رہنما نیازانقلابی کی

درخواست پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نوازشریف کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے انہیں۔سپریم کورٹ نے نااہل کیا ہے اور نا اہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی،یہ آئیناور قانون کے خلاف ہے،نواز شریف کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہئے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے28جولائی2017کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کارروائی کرے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9جولائی کو طلب کرلیا۔نواز شریف کو نوٹس جاتی امرا کے پتے پر بھیجا گیا ہے۔

FOLLOW US