Thursday September 19, 2024

پی آئی اے طیارے کو حادثہ پیش آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سے لاہور جانے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ۔ رن وے پر ہی طیارہ گرائونڈ ٹیکنیکل سٹاف کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز رن وے پر ٹیکنیکل گرائونڈ سٹاف کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔جس کے باعث طیارے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔حادثے سے متعلق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جہاز رن وے پر

ٹیکنیکل گرائونڈ سٹاف کی گاڑی سے ٹکرایا جس کے باعث طیارے کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ حادثے کے بعد مسافروں کو واپس لائونج میں منتقل کر دیا گیا ہے اور متبادل انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

FOLLOW US