Thursday September 19, 2024

مسلم لیگ (ن)11ہزار واٹ کے جھٹکے سے لرز اٹھی پارٹی کی طاقت سمجھے جانے والے رہنما الیکشن سے دستبردار ہو گئے

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار ہوگئے، این اے 155 اور این اے 158 سے نامزدگی فارم واپس لے لیے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق کاغذات نامزدگی کی واپسی کے آخری روز مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔ انہوں نے ملتان کے حلقہ این اے 155 اور 158 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

FOLLOW US