Thursday September 19, 2024

خد احافظ! آج سے ہمارے راستے الگ الگ شریف خاندان کی سیاست کا انتہائی حیران کن موڑ، 32سال کے بعد عوام سے تعلق توڑ ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن)نے اپنے ہی گڑھ سمجھے جانے والے لاہور میں حلقوں میں امیدواروں کی ردو بدل کرنے کا فیصلہ شروع کر رکھا ہے۔ شریف فیملی نے 32سال بعد لاہور سے اپنے آبائی حلقے کو خیرباد کہہ دیا۔ این اے 125 سے مریم نواز کی دستبرداری کے بعد وحید عالم خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز

شریف نے اپنی سیاست کا آغاز 1985 میں گوالمنڈی، اسلام پورہ ، مزنگ اور دیگر علاقوں پر مشتمل حلقہ این اے 95 سے کیا۔جو1998 کی مردم شماری کے بعدحلقہ این ای120 اور اب نئی مردم شماری کے بعد این اے 125 کہلایا۔نواز شریف 6 بار اس حلقے سے انتخاب جیت چکے ہیں۔سال 2018 کے ضمنی الیکشن میں انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس حلقہ سے کامیاب ہوئیں۔ عام انتخابات کیلئے مریم نواز نے اس حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے لیکن انہوں نے این اے 125 کی بجائے این اے 127 کو ترجیح دی۔۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بھی اس حلقہ سے انتخاب لڑنے کو اہمیت نہ دی اس طرح 32 سال بعد شریف فیملی نے اس حلقہ کو خیر باد کہہ دیا۔۔مریم نواز کی جانب سے این اے 127 کا میدان سنبھالنے کے بعد اسی حلقہ سے مسلسل دو بار انتخاب جیتنے والے لیگی رہنماء ملک پرویز کو این اے 133 سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بھی اس حلقہ سے انتخاب لڑنے کو اہمیت نہ دی اس طرح 32 سال بعد شریف فیملی نے اس حلقہ کو خیر باد کہہ دیا۔۔مریم نواز کی جانب سے این اے 127 کا میدان سنبھالنے کے بعد اسی حلقہ سے مسلسل دو بار انتخاب جیتنے والے لیگی رہنماء ملک پرویز کو این اے 133 سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

FOLLOW US