Thursday September 19, 2024

حیران کن اہم ملکی سیاستدان الیکشن سے پہلے ہی اسمبلی کی سیٹ پر کامیاب، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن سے قبل ہی ملکی سیاستدان نے حلقہ میں اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میر شبیر علی بجارانی بلامقابلہ ہی فاتح قرار دے دیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خیرپورکے قصبے کندھ کوٹ سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 6 پرپیپلزپارٹی کے امیدوار میرشبیرعلی بجارانی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے میر شبیر علی بجارانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی

جاری کردیا ہے۔شبیرعلی بجارانی نے ٹکٹوں کی تقسیم اور دیگر معاملات پر پیپلز پارٹی کی قیادت سے ناراض ہوکر آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم بعد میں پارٹی قیادت نے انہیں منالیا تھا۔واضح رہے کہ ریٹرننگ آفیسرنے پی ایس 6 سے شبیر بجارانی کے علاوہ تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق آج امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا، اسی لیے ریٹرننگ آفیسر نے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

FOLLOW US