Thursday September 19, 2024

” پلیز آپ سب دعا کریں کہ اگر مجھے اولاد ملے تو ” ثانیہ مرزا نے ایک ایسی دعا مانگنے کی درخواست کر ڈالی کہ شعیب ملک کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا ، مداح بھی مشکل میں پھنس گئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خاتون ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ ملک نے مداحوں کو ایک ایسی دعا مانگنے کےلئے کہہ دیا ہے کہ چاہنے والے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنے پرستاروں سے درخواست کردی ہے کہ وہ دعا کریں کہ ان کے ہاں بیٹا نہیں بلکہ بیٹی پیدا ہوجائے۔ ھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا نے گزشتہ

روزممبئی میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ’’مجھے حق ہے مہم‘‘ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن میں لوگوں کی جانب سے کس طرح ٹینس کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ثانیہ نے کہا کہ میں نے 6 سال کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کردی تھی اورحیدرآباد دکن میں لڑکیوں کے اتنی چھوٹی عمر میں کھیلنے کو بہت حیرانگی سے دیکھا جاتا تھا۔ جب میں ٹینس کھیلتی تھی اس وقت بہت سے لوگ میرے والدین کو کہتے تھے’’ہاں ٹھیک ہےکھیلنے جارہی ہے لیکن کالی ہوجائے گی دیکھنا، کوئی شادی نہیں کرے گا‘‘۔ ثانیہ مرزا نے کہا میرے والد میرے ہیرو ہیں انہوں نے تنقید کرنے والوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہرموقع پر میرا ساتھ دیا۔ٹینس اسٹار نے مزید کہا ہم دوبہنیں ہیں اور ہمیں کبھی بھائی کی خواہش نہیں ہوئی آج میں ایک کامیاب خاتون ہوں اوراپنی زندگی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کرچکی ہوں لیکن لوگ آج بھی جب مجھ سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ آپ کا کوئی بھائی نہیں ہے اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اورمجھے دعا دیتے ہیں آپ کا لڑکا ہوجائے جس پر میرا جواب ہوتا ہے، ’’براہ مہربانی یہ دعا مت کرو بلکہ لڑکی ہوجائے یہ دعا کرو، کیوں آپ لڑکے کی دعا کررہے ہو۔‘‘ ثانیہ نے کہا یہ ہمارے معاشرے کی ذہنیت ہے جس سے ہمیں باہر نکلنا ہے۔

FOLLOW US