بدین (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور شریک چئیرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو ان کےاپنے دور کے وزرا اور سینئر رہنمائوں نے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی چھوڑنے والی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی میدان میں آگئی ہیں ۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ عوام سندھ کے سابق حکمرانوں کی لوٹ مار اور زیادتیوں اور
کریپشن سے تنگ آچکےہیں سابق حکمرانوں نے ان سے روزگار چھین لیا پینے کے پانی صحت علاج اور دیگر بنیادی سہولتوں اور حقوق سے محروم رکھا کر پشن کے ریکارڈ قائم کئے انہوں نے کہا ہمارا مقابلہ ایک مافیا سے ہے عوام کی امیدیں جی ڈی اے میں ہیں انہوں نے کہا عوام کی نفرت کو دیکھتے ہوئے پیپلزپارٹی کے امیدوار ان کو چھوڑ کر ہمارے پاس آرہے ہیں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا سابق حکمران عوام اور سندھ دشمن ٹولے کو خلاء مخلوق سے نہیں بلکہ خداء مخلوق سے ہے جس کے ساتھ اس ٹولے نے ظلم کی انتہا کی انہوں نے کہا ہم الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے ا ب تک کے اقدامات سے مطمعین نہیں آروز اور سرکاری مشینری کی بڑی تعداد سابق حکمرانوں کی ہمدرد ہے سیڈا کا چئیرمیں پانی کی قلت اور تقسیم کو سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال کر رہا ہے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا اور ہم بھی ہمیشہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے ہم نے بدین کے عوام کی خدمت کی خوشی غمی کے ساتھی ہیں ہم نے ریکارڈ ترقیا تی کام کرواے اور عوام کے ساتھ محبت کا یہ رشتہ ہمیشہ کے لیے قائم ہے اور رہے گا انہوں نے کہا عوام اج بھی ہمارا شاندار استقبال کر رہی ہے اور ہمارے مخلفین کو عوام میں جانے اور ان کا سامنا کرنے میں مشکلات آرہی ہے۔