Thursday September 19, 2024

اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے سامنے سجدہ کیوں کیا عمران خان نے اینکر کے سوال پر ایسا جواب دے ڈالا کہ ہر کوئی چونک اٹھے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بابا فرید گنج شکر ؒکے مزار پر حاضری کے دوران کیے گئےسجدے کے حوالے سے کیے گئے سوال کاجواب دے دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران انھوںنے اس حوالے سے قائم ہونے والے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوںنے مزار پر سجدہ نہیں کیا ۔ جب پروگرام کے میزبان نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ اللہ کو ماننے والے ہیں،غیر اللہ کے سامنے سجدہ کیسے کردیا؟۔ جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جو بھی شخص کلمہ گوہے وہ کبھی شرک نہیں کر سکتا، جب

آپ کلمہ طیبہ میں کہتے ہیںکہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو کسی اور کو خدا ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،کوئی بھی شخص اللہ اور آخری نبیؐکو مانے بغیر مسلمان نہیں ہو سکتا۔عمران خان نے وضاحت کی کہ میں نے بابا فرید گنج شکر کے مزار پر جا کر انہیں عزت دی اور عاجزی کا اظہار کیا،میں نے وہاں سجدہ نہیں کیا بلکہ ان کی چوکھٹ پر بوسہ دیا

FOLLOW US