Friday September 20, 2024

  تحریک انصاف خدا حافظ عمران خان اور ان کی جماعت کو ہمیشہ کےلئے خیرباد کہہ دیا گیا

لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف میں پیدا ہونے والے اختلافات نتیجہ خیز موڑ پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ کئی اہم شخصیات اورسیاسی گروہ پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ :لیہ کے بااثرگروپ سیہڑ گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ۔ سیہڑ گروپ کو پی ٹی آئی کے سینئیر ترین رہنما

جہانگیر ترین لائے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے عام انتخابات 2018 ءکے لیے سیہڑ گروپ کو چار ٹکٹس الاٹ کیے تھے۔ سیہڑ گروپ کو ایک قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اب یہ ٹکٹس مجید نیازی گروپ کو الاٹ کر دئے ہیں۔ مجید نیازی گروپ کی سپورٹ شاہ محمود قریشی کر رہے تھے، جس کے بعد این اے 187 کے اُمیدوار سردار بہادر سیہڑ نے پارٹی چھوڑ دیا۔ این اے 187 سے ٹکٹ مجید نیازی کو دیا گیا۔پی پی 280 سے پی ٹی آئی نے ٹکٹ اطہر مقبول کو الاٹ کر دیا۔پی پی281 سے امیدوارشہاب الدین سیہڑ بھی پارٹی چھوڑگئے،پی پی 280 سے سجاد سیہڑ پی ٹی آئی چھوڑ گئے ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق سیہڑ گروپ کے جانے سے پی ٹی آئی شدید جھٹکا لگے گا ، خیال رہے کہ انتخابی اُمیدواروں کو ٹکٹس الاٹ کیے جانے کے بعد سے ہی پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات نے زور پکڑ لیا ہے۔ پی ٹی آئی کی ٹکٹس تقسیم کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ پارٹی نے اپنے اہم اور بانی رہنماؤں کو نظر انداز کر کے حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کیا جو پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

FOLLOW US