Friday September 20, 2024

شدید گرمی میں ٹھنڈی یخ خوشخبری چند گھنٹوں میں کتنی بارش ہونے والی ہے، محکمہ موسمیات کی رپورٹ آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گرمی کے ستائے لوگوں کے بڑی خوشخبری سنادی ملک کے کئی علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ژوب، قلات، ڈی آئی خان، میرپورخاص، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، سرگودھا، راولپنڈی، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، کراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد، مکران ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے (آج) جمعہ کے روز میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی، قلات، ژوب،بہاولپور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ،

ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، لاہور، گوجرانوالہ، کوئٹہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کیپیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ڈی جی خان، بہاولپور، لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر، کوئٹہ،ژوب ،سبی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے

FOLLOW US