اسلام آباد(ویب ڈیسک)اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوتاحیات نااہل قراردیئے جانے کے فیصلے کے بعدشاہدخاقان عباسی بھی میدان میں آگئے سابق وزیراعظم نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایسے فیصلے الیکشن کومشکوک اورمتنازع بنانےکے لیے کیے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائرکروں گا۔اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے میں کہاگیاکہ شاہدخاقان عباسی نے حقائق چھپائے اورتمام معلومات فراہم نہیں کیں۔
