Friday September 19, 2025

بریکنگ نیوز ن لیگ میں ہلچل۔۔۔ اجتماعی استعفوں کا اعلان

ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ میں بھونچال، اجتماعی استعفوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کو سینئر رہنما کو ٹکٹ نہ دیے جانے کے باعث بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے سردار مہتاب خان کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی و تحصیل عہدیداران نے اجتماعی استعفوں کا اعلان کردیا ۔ سردار مہتاب کو این اے 15 کا ٹکٹ نہ ملنے پر (ن) لیگ کے ٹ

کٹ ہولڈر ناراض ہو گئے ۔ (ن) لیگ کے پی کے حلقہ 38,37,36 اور 39 کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کر دیا ۔ سرکاری ٹی ی ذرائع کے مطابق مجوزہ حلقوں کے امیدوار جلد اپنے پارٹی ٹکٹ واپس کر دیں گے۔