کراچی (سی پی پی )مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گورنر سندھ کے بھائی طارق عمر کی وفات پر ان کے گھر آمد کے موقع پر طارق عمر کی بیٹی نے لیگی کارکنوں کو نعرے لگانے سے روک دیا۔تفصیلا ت کے مطابق گورنر سندھ کے بھائی طارق عمر کی وفات پر جب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہازشریف جب طارق عمر مرحوم کے گھر پہنچے تو مسلم لیگ ن کے کارکن متوفی کے گھر کے باہر جمع ہوگئے اور مسلم لیگ ن کے حق میں نعرے لگانے شروع کردیئے جس پر طارق عمر کی بیٹی گھر سے باہر آگئیں اور کارکنوں کو یہ کہتے ہوئے نعرے لگانے سے ر وک دیاکہ میرے والد کے انتقال ہوا ہے آپ نعر ے لگا رہے ہیں۔