Friday September 20, 2024

اسلام آباد، پاک فضائیہ کا طیارہ پشاور بیس پر گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کا ایف ٹی – سیون پی جی طیارہ پشاور ایئربیس پر کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سینئر انسٹرکٹر اور زیر تربیت پائلٹ سمیت دو افسر شہید ہوگئے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا تربیتی طیارہ معمول کے آپریشنل ٹریننگ مشن پر تھا، ترجمان نے کہا ائر ہیڈ کوارٹر نے حادثے پر بورڈ آف انکوائری کا حکم دیا ہے، ذرائع کے مطابق ٹیک آف کرکے جیسے ہی جہاز تھوڑی

سی بلندی پر گیا، اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جہاز کے کپتان نے قریبی آبادی کو بچاتے ہوئے جہاز کو رن وے کی جانب موڑنے کی کوشش کی لیکن کریش لینڈنگ کے دوران ہی اس میں آگ لگ گئی۔۔۔

FOLLOW US