Friday September 20, 2024

تحریک انصاف نے پہلی بار خلائی مخلوق کو ٹکٹ جاری کردیا یہ کون ہے ؟ ایسا انکشاف آپ بھی حیرت کے مارے سر پکڑ لیں گے

مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے خلائی مخلوق کو ٹکٹ جاری کردیا ۔ پی پی 275مظفر گڑھ کی سیٹ سے ظفر مشتاق لغاری کو ٹکٹ جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پورے ملک میں انتخابی مہم کے حوالے سے کافی ایکٹو ہو گئی ہے اور اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر رہی ہے ۔تحریک انصاف نے غلطی کرنےاور یوٹرن کی روش سے اجتناب ابھی تک نہیں اختیارکیا ۔ تحریک انصاف نے مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی

275سے مظفر مشتاق لغاری کو ٹکٹ جاری کر دیا،ٹکٹ جاری کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس نام کا کوئی بندہ وہاںہے ہی نہیں ۔ ایسی ایک بڑی غلطی تب سامنے آئی جب انہوں نے بغیر پوچھے ہی نازیہ راحیلکو تحریک انصاف کاٹکٹ جاری کردیاتھا ۔نازیہ راحیل نہ تو کبھی پاکستان تحریک انصاف کاحصہ رہیں اور نہ ہی انہوںنے ٹکٹ کے حوالے سے کبھی رابطہ کیا ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے پی پی 275 مظفر گڑھ میں ظفر مشتاق لغاری کو ٹکٹ جاری کیا ہے لیکن یہ کیا یہاں تو اس نام کا کوئی بندہ ہی نہیں ہے اور نہ ہی کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اس حلقے سے تعلق رکھنے والے شخص کا نام جعفر مشتاق لغاری ہے لیکن اس نے بھی ایسے کوئی کاغذات نامزدگی نہیں جمع کروائے ۔

FOLLOW US