اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہناہے کہ ایک بار مجھے خیبر پختونخو اجانے کا اتفاق ہوا۔ میں جس بس پر سوار تھا وہ ایک ٹوٹے پھوٹے راستے پر گامزن تھی ۔ اور ایک طرف بورڈ لگا ہواتھا جس پر لکھا ہوا تھا جو باچا خان کا فلسفہ ہے وہی میرا فلسفہ ہے ۔ تو ڈرائیور کے منہ سے بے ساختہ نکل گیا ۔ اسی فلسفے نے ہمیں برباد کرکے رکھ دیاہے۔ میرا بچہ اب سکول جانے لگا ہے میں خوش ہوں۔ مجھے ہسپتالوں میں علاج ملنے لگا ہے
۔ میں خوش ہوں۔ اوریا مقبول جان کا کہناہے کہ میں نےتحریک انصاف کی مقبولیت خیبر پختونخوا کے عام طبقے میں دیکھی ہے اور مجھے لگتاہے کہ یہی تحریک انصاف دوبارہ صوبائی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔