Friday September 20, 2024

پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ ہو گیا ، شہادتوں کی اطلاعات

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فضائیہ کے جنگی طیارے کے تباہ ہونے اور شہادتوں کی افسوسناک اطلاعات موصول ہوگئی ہیں نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں باچا خان ائیر پورٹ پر جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگی طیارے نے باچا خان ائیر پورٹ کے رن وے پر جنگی طیارے کو آگ لگ گئی۔ حادثے

کے نتیجے میں دو پائلٹس بھی شہید ہوئے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنگی طیارہ PAF FT-7PG اپنی معمول کی پرواز پر تھا کہ پشاور ائیر بیس پر لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔حادثے کے بعد پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیاکہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق طیارہ اُڑانے والے دو پائلٹس بھی اس افسوسناک حادثے میں شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں ونگ کمانڈر عمر اور فلائٹ آفیسر اسرار شامل ہیں۔ تاہم پاک فضائیہ کی جانب سے پائلٹس کی شہادت سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیر پورٹ پر جنگی طیارہ صبح 11 بج کر 40 منٹ پر کسٹم لینڈنگ رن وے کے قریب کریش ہوا۔ابتدائی طور پر طیارے حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے، عینی شاہد نے بتایا کہ طیارے میں سوار پائلٹس نے قریبی آبادی کو بچانے کی کوشش کی، اور طیارے کا رُخ رن وے کی جانب موڑ دیا لیکن لینڈنگ کے دوران ہی طیارے نے آگ پکڑ لی۔

FOLLOW US