Friday September 20, 2024

اس دفعہ اپنے ووٹروں کو ناراض کرنے کے باوجود مسلم لیگ (ن)دوبارہ اکثریت حاصل کر لے گی نجی ٹی وی چینل پر سروے کے حیران کن نتائج بتا دیے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شدید گرم موسم میں بڑھتے درجہ حرارت کے ساتھ الیکشن کی گہما گہمی اپنے نقطہ عروج کی جانب بڑھ رہی ہے۔سیاسی جماعتوں اور ان کے امیدوارو ں نے بھی سیاسی سرگرمیاں اور الیکشن مہمات کو تیز کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں میں بھی ہر وقت پارٹیوں کی انتخابی پوزیشن زیر بحث رہنے لگی ہے ۔اور ان سب عوامل کے

درمیان میڈیا ایک رابطے کا کام کر رہا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے پروگرام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن)ایک بار پھر پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر طارق جنید نے پروگرام کے دوران کہا ہے کہ 2013کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو پاکستان تحریک انصاف پر پنجاب میں15فیصد برتری حاصل تھی ۔ اگر یہ برتری برقرار رہتی ہے تو اس بار بھی مسلم لیگ (ن) اکثریت حاصل کر لے گی ۔اگر یہ برتری کم ہو کر 10فیصد ہو جاتی ہے تو صورتحال غیر یقینی ہو گی لیکن اگر یہ برتری 5فیصدرہ گئی ہے تو تحریک انصاف کا پلہ بھاری ہوسکتا ہے۔انھوںنے کہا ہے کہ اب یہ سلسلہ رک جائے گا جس کے تحت پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کے لوگ ایک دوسرے کی پارٹیوں میں آ جارہے ہیں۔ اگر مسلم لیگ (ن)سے اس کا ووٹر ناراض ہوا ہے تو دہ زیادہ سے زیادہ گھر بیٹھ جائے گا ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ ووٹرز ناراض ہوکر دوسری پارٹیوں کو ووٹ ڈال کرآجائیںگے۔

FOLLOW US