Friday September 20, 2024

چیف جسٹس کے ڈانٹنے پر لاڑکانہ کی عدالت کے جج نے استعفیٰ دے دیا

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس کی جانب سے موبائل رکھنے پر اظہار برہمی کرنے پر لاڑکانہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے دوررے کے دوران چیف جسٹس کی جانب سے موبائل فون میز پر پٹخا جانے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ ضمیر سولنگی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ستعفیٰ کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے عدالتی کارروائی کے دوران میری عدالت کا دورہ کیا اور اس دورے کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر دکھایا گیا، ویڈیو سے

میرے خلاف غصہ پیدا ہوا جس سے میری بے عزتی ہوئی لہذا ان حالات میں اپنی نوکری جاری نہیں رکھا سکتا اور عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

FOLLOW US